مچل اسٹارک وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹارک نے 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 20واں موقع ہے جب انہوں نے 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری کا ریکارڈ برابر کردیا۔لیفٹ آرم بولرز میں صرف وسیم اکرم (25) اور سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ (34) اسٹارک سے زیادہ مرتبہ 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرسکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *