صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کااسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی کے جوانسال فرزند ثناء اللہ اچکزئی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی کے جوانسال فرزند ثناء اللہ اچکزئی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ان کے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان اولاد کی موت رب کی
طرف سے سخت امتحان ہے۔ اس طرح کے کربناک لمحات میں حکم یہی ہے کہ صبر اور حوصلے سے کام لیتے ہوئے رب العزت کی تقدیر پر راضی رہا جائے۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *