Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

مانجھی پور (ویب ڈیسک) عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سینٹر جھنڈا تالاب میں جدید سولر سسٹم کامیابی سے نصب کر دیا گیا ہے۔ سولر سسٹم کی تنصیب سے مرکز صحت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات میں کمی آئے گی جبکہ مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر طبی امور کی انجام دہی میں تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس اہم اقدام کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوسہ کی مؤثر حکمت عملی، انتھک کوششوں اور مسلسل محنت و لگن کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سولر سسٹم کی تنصیب سے رورل ہیلتھ سینٹر میں بجلی کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر انداز میں جاری رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں اور عوامی حلقوں نے رورل ہیلتھ سینٹر جھنڈا تالاب میں سولر سسٹم کی تنصیب کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوسہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے دیہی علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ولر سسٹم کی تنصیب سے رورل ہیلتھ سینٹر میں بجلی کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر انداز میں جاری رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں اور عوامی حلقوں نے رورل ہیلتھ سینٹر جھنڈا تالاب میں سولر سسٹم کی تنصیب کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوسہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے دیہی علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔