شیخ طارق نذیر بلامقابلہ چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان برائے سال 2026-2028 منتخب

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ الیکشن میں شیخ طارق نذیر بلامقابلہ چیئرمین برائے سال 2026-2028ء  منتخب ہو گئے ہیں۔  جبکہ سید محمد نعیم کاظمی سینئر وائس چیئرمین، چودھری عامر مجید وائس چیئرمین پنجاب، انجینئر محمد کامران کاظمی وائس چیئرمین سندھ، رانا محمد طارق وائس چیئرمین خیبر پختونخواہ، انجینئر پرویز خان وائس چیئرمین بلوچستان اور انجینئر عطا اللہ خان وائس چیئرمین اسلام آباد بلامقابلہ منتخب ہوئے کارپوریٹ کلاس سے مرغوب شاکر اظہار، انجینئر کمال ناصر خان، زاہدالحسن قریشی، چوہدری صابر حسین جاوید، ملک محمد ریاض خان، فیصل محمود، انجینئر سید اشفاق حسین شاہ،انجینئر عبدالصمد خان،محمد سلیم، رانا محمد ابراہیم، انجینئر اصغر علی میمن،محمد قاسم اور ایسوسی ایٹ کلاس سے محمد سطوت خان،چوہدری خلیق احمد اعوان، حاجی مقصور سعید بٹ، خالد مجید،عید الوحید چیمہ، شاہد منصور مارتھ،رضوان محسن، ملک محمدعظیم اللہ، ملک اصغر ندیم بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب کر لئے گئے ہیں اور خواتین کی مخصوص نشست پر طاہر سلیم بلامقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہو گئی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین سید افضال الرحمان نے نومنتخب چیئرمین اور دیگر عہدیداران کو دل کے اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *