شیخوپورہ میں غیر معیاری خوراک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ ایک لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد

شیخوپورہ ویب ڈسک ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 104کاروباروں کا معائنہ کیا گیا حفظان صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر1 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 54 ہزار 660 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔ مزید براں غیر معیاری اور ممنوع اشیا خورد نوش جن میں 4 کلو گرام زائد المیعاد اشیا اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا۔فوڈ کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے، اور متعدد فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاکی خریدوفروخت کرنے والوں کےخلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے۔ کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *