شہید سکندر زہری یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت مکمل تعاون کرے گی، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر سہراب بزنجو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ڈاکٹر سہراب بزنجو کو وائس چانسلر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار کو درپیش مالی و انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی مسائل کے حل کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ تعلیم کے فروغ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنائ اللہ خان زہری کی کاوشوں سے شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار کا قیام عمل میں آیا، جسے ہر صورت کامیاب اور فعال ادارہ بنا کر جھالاوان کے عوام کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *