Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

شکارپور(ویب ڈیسک)گاؤں محمود باغ میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا، مقتولین میں ایک لڑکی اور ایک نوجوان شامل ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مقتولہ بشیرا عمر 18اور مقتول نوجوان الطاف احمد کی عمر 23سے 24سال کے درمیان ہے۔ لڑکی کے والد نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کیا،دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مقتولہ کے والد عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ شکارپور میں ایک ہفتے کے دوران غیرت کے نام پر 4 خواتین کے قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں۔