Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اقوام متحدہ(انٹر نیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق انھوں نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ جوہری تجربات اعتماد کو تباہ کرتے، جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دیتے اور ان معاشروں سے غداری کے مترادف ہیں جو آج بھی ماضی کے جوہری تجربات کے نتائج بھگت رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں تمام جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ جوہری تجربات پر عائد موجودہ پابندیوں کی پاسداری کریں اور جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے پر عمل درآمد کریں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل نے مزید کہا کہ آئیے جوہری تجربات کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔