سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل نکالا جائے، چینی صدر

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چار اصول ضروری ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ دوسرے یہ کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تیسرا اصول یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھا جائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیا جائے اور چوتھا یہ کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *