Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اوستہ محمد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کی مزاج پرسی کے لیے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں، پارٹی قائدین اور صوبائی وزراء سمیت مختلف شخصیات کی جمالی ہاؤس کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے میر جان محمد خان جمالی کی خیریت دریافت کی، ان کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مختلف سیاسی رہنماؤں اور شخصیات نے میر جان محمد خان جمالی کی بلوچستان کی سیاست اور عوامی و قومی سطح پر طویل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں بلوچستان کے عوام اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں نے میر جان محمد خان جمالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔