سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی: وزارت مذہبی امور کے تحت سرکاری حج اسکیم کے لیے دوسری قسط کی وصولی کا سلسلہ آج 5 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے اور عازمینِ حج واجبات کی دوسری قسط بھی گزشتہ قسط کی طرح پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے آسان اور محفوظ انداز میں کر سکیں گے۔ترجمان کے مطابق حج پیکج میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کا سلسلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔ترجمان مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے سے قبل تمام عازمین کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت عازمین اپنا تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے بعد ہی قسط جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔ وزارتِ مذہبی امور نے دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ درخواست گزار کی حج درخواست ازخود منسوخ تصور کی جائے گی اور درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں اب تک جمع شدہ تمام واجبات متعلقہ اکاؤنٹ میں واپس منتقل کر دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *