Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے جو تبدیلی تھر میں دیکھی ہے وہ پورے پاکستان میں نظر نہیں آتی، اگر اسلام آباد ناکام ہو گیا تو اسے تھر والوں کے حوالے کر دیں۔تھرکول فیز تھری کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے کہ تھرکا کوئلہ بے کار ہے، اس میں سرمایہ کاری بےکارہے، تھر بلاک ٹو میں 600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی، اب 2ہزار میگا واٹ پیدا کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھر میں ہر لحاظ سے ترقی ہوئی ہے، پورا پاکستان حیران ہو رہا ہے کہ تھر کہاں پہنچ گیا ہے، جو تبدیلی تھر میں دیکھی ہے وہ پورے پاکستان میں نظر نہیں آتی، تھر کے بچے امتحانات میں ٹاپ کر رہے ہیں، پورے ملک کو مبارکبا دینی چاہیے، ایک سیاسی جماعت کراچی میں نفرت کی سیاست کرتی ہے، تھر کے بچے ٹاپ کرتے ہیں، آپ ان کی تعریف کرنے کے بجائے نفرت کی سیاست کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کراچی میں سیاسی یتیموں کی جماعت صیہونیوں کی سیاست کرتی ہے، صیہونیت کی سیاست سندھ میں لانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، تھر پارکر ملک کے سسٹم،آئین اور 18ویں ترمیم کی سب سےبڑی مثال ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو تھر کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اسلام آباد کو بھی تھر کی طرح چلنا چاہیے، 1.6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ تھر کوئلے کی وجہ سے بچا رہے ہیں، دنیا میں فرٹیلائزر کا بحران ہے، تھر کے کوئلے سے یہ منصوبہ تیزی سے مکمل کریں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ سسٹم ناکام ہوگیا تو نئے صوبے بنائیں، اسلام آباد ناکام ہو چکا ہے تو اسے تھر کے حوالے کر دیں، اسلام آباد کے بچوں کو ٹاپ کرادیں گے، اسپتال بہتر کرا دیں گے، ہمیں اسلام آباد کی ذمے داری دے دیں، ہم بتائیں گے کہ تھر کے بچے اور لوگ کیا کیا کر سکتے ہیں۔