Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال، انتظامی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل، علاقے کی ترقی اور سیاسی و انتظامی امور میں باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔