سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی کوئٹہ میں مختلف شخصیات سے تعزیت

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرکے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ہفتے کے روز میر آدم خان زہری کی رہائش گاہ پر میر شاہ بیگ خان کی انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ کوئٹہ میں میر زہری خان موسیانی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شہید میر خلیل موسیانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کوئٹہ میں پولیس افیسر ایس پی فاروق مری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے میر شاہ بیگ خان، شہید خلیل موسیانی اور ایس پی فاروق مری کی والدہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی دریں اثناء سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے پاکستان پیپلزپارٹی سوراب کے رہنما حاجی عبدالغفور ریکی اور سیٹھ محمد اسلم میروانی کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی انہوں نے مرحومین کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *