سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری کا اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ جوان بیٹے کی جدائی والدین اور اہلخانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *