سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی و علاقائی مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا اس موقع پر سیاسی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *