سابق صوبائی وزیر سردار محمداسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ قابل مذمت ہے،انجینئرحمید بلوچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) انجینئر حمید بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ایک قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیا بلکہ بلوچ روایات، اقدار اور قبائلی و سیاسی رواداری کے صریحاً منافی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے اور سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی کی رہائش گاہ پر فائرنگ جیسے اقدامات کسی بھی مہذب اور باوقار معاشرے میں قابلِ قبول نہیں۔ ایسے واقعات سے نہ صرف امن و امان متاثر ہوتا ہے بلکہ معاشرے میں خوف اور بداعتمادی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *