Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
زیارت(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کے محکمہ صحت بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت میں ڈائیلاسز مشین کی تنصیب مکمل کرکے باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائیلاسز مشین کی فراہمی سے ضلع زیارت اور گردونواح کے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بڑی سہولت میسر آگئی ہے۔ اس سے قبل مریضوں کو علاج کے لیے کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا جس سے انہیں شدید مالی اور سفری مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ اب مقامی سطح پر ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب ہونے سے مریضوں کا قیمتی وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی جبکہ بروقت علاج کی فراہمی سے انسانی جانوں کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ زیارت کی جانب سے صحت کے شعبے میں اس اہم اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوام کو مزید جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔