“زمینوں سے سولر پلیٹیں غائب! مظلوم شہری کی پریس کانفرنس نے انتظامیہ کے بھی ہوش اڑا دیے

پنجگور(ویب ڈیسک)  پنجگور کے دیہی علاقہ سوروان حال تسپ پنجگور کے رہائشی حاجی عبدالصمد نے اپنی فیملی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سوران حال تسپ پنجگور کا رہائشی ہوں اور اپنے فیملی کے ساتھ زمینداری کرکے اپنا گزر بسر کر رہا ہوں اور ہماری جدی پشتی زمینیں سوران میں ہیں اور زمینداری کے شعبہ سے ہمارا تعلق ہیمیں نے سات سال پہلے اپنے  زمینوں کو سیرآب کرنے کیلئے سولر سسٹم نصب کرکے ان کو کاشت کرنیکا سلسلہ شروع کیا اور حال ہی میں اپنی زمینوں پر کپاس کی فصل کاشت کی ہے جو  پچاس ایکڑ پر مشتمل ہیں جن پر ہم نے کپاس کاشت کی ہے.گزشتہ دنوں 19 ستمبر کو شام سات بجے ایک تھائی لینڈی گاڑی برنگ سفید اور ایک2700 سی سی گاڈی جن میں درجنوں مسلح افراد سوار تھے  اْنہوں نے میرے سولر پلیٹس،انورٹر اپنی گاڈیوں میں ڈال کر گئے اور میری زمینوں پر کام کرنے والے بزگر،مزدوروں کو زد و کوب کرکے خوف زدہ کیا اور جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ کرکے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا کیا اور جاتے وقت میرے مزدوروں کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی.انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہیں ہم نے تسپ پولیس تھانہ میں جاکر اْن کے خلاف کاروائی کی درخواست دی اور سرکارکی جانب سے جائے وقوعہ پر جاکر پوری تفصیل لینے کے بعد روزنامچہ میں درج کیا اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالہ ہول اور ٹھوٹے ہوئے سولر پلیٹس کو اپنے قبضہ میں لے لیا گیا. انہوں نے کہا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود ابھی تک نامزد آفراد کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو ابھی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہمیں کچھ بھی ہوا تو ہماری نقصان کے زمہ دار کہدہ محمد جان اور اْن کے دیگر مسلح لوگ ہیں. انہوں نے ڈی آئی جی پولیس،آئی جی ایف سی، کمشنر مکران،ڈپٹی کمشنر پنجگور ایس پی پنجگور،کمانڈنٹ ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف دی جائے اور مسلح افراد جن کو ہم نے نامزد کیا ہے اْنہیں گرفتار کیا جائے.انہوں نے کہا کہ میں ایک پر امن اور معزز شہری ہوں اور میرا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور مجھے مسلح افراد سے تحفظ چاہیے اور میری زمینوں پر نقصانات کا ازالہ کرکے مجھے انصاف دی جائے کیونکہ میرے سولر پلیٹس اور انورٹر لے جانے سے میری لاکھوں روپے کے کپاس کی تیار فصل پانی نہ ہونے کی وجہ سے مرجھے ہوئے ہیں اور مجھے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ کہدہ محمد جان اور دیگر نامزد آفراد کے خلاف کاروائی کرکے مْجھے انصاف دی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *