Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بولان(ویب ڈیسک)ڈھاڈر پولیس قیام امن میں ناکامی سے دو چار دن دیہاڑے رندعلی میں ہندو تاجر کے گھر میں مسلح ڈاکوؤں کی ڈکیتی اڑھائی لاکھ روپے نقدی موبائل فونز لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق ہندو پنچائت ڈھاڈر کے ترجمان سندیپ وادھا نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کو فون کرکے بتایا کہ آج سہ پہر تقریباً دو بجے کے قریب دن دیہاڑے رندعلی ڈھاڈر کے مقامی دو ہندو بھائی تاجر گربخش لعل اور راج کمار کے گھر میں نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے جنہوں نے خواتین و بچوں کو ترغمال بنایا اور گن پوائنٹ پر نقدی ڈھائی لاکھ روپے کیش اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوئے واقعے کے بعد علاقہ بالخصوص ہندو برادری میں خوف و ہراس پہل گیا انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔