Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) دکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 3محافظ جاں بحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد 2محافظ کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس کے مطابق دکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما سردار اکبر خان ناصر کے زمینداری ایریا کے محافظوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3محافظ غنی عرف غنو،آغا جان اور عزت خان جاں بحق جبکہ نامعلوم مسلح افراد2محافظوں نادر خان اور بشیرخان کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کوقبضے میں لیکر ڈی ایچ کیوہسپتال دکی منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں جبکہ علاقے کو محاصرے میں لیکرنامعلوم مسلح افراد اور لاپتہ دو محافظوں کی تلاش شروع کردی۔