خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک

 راولپنڈی (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 3 سے 5 ستمبر تک21 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک ہوئے، اس کارروائی کا آغاز 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے۔بیان کے مطابق کوہاٹ، ڈی آئی خان میں بھی 2 مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے، افغان طالبان حکومت موثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے، طالبان حکومت دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *