خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا نے انڈر-19 فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا نے فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی انڈر 19 فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی جبکہ العثمان نمبردار کلب چبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔فہد منج نیخالد بن ولید اکیڈمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی  علاقے کے سماجی کارکن عبدالغفار سندھو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن رانا محمد اشرف خان، کیمٹی کے سیکرٹری اطلاعات رضا حسین اور خالد بن ولید اکیڈمی کے ہیڈ کوچ رانا مبشر بشیر المعروف کالا کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز سوہل فٹ بال گرانڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا اور العثمان نمبردار کلب چبہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں خالد بن ولید اکیڈمی نے العثمان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے 20 ویں منٹ میں خالد بن ولید اکیڈمی کی جانب سے فہد منج نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔العثمان کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں خالد بن ولید اکیڈمی نے الفاروق ڈوگر کلب جھپال کو اور العثمان کلب نے مزارعہ کلب کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں 50 ٹیموں نے حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *