Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کینبرا(انٹر نیشنل ڈیسک)آسٹریلوی حکام فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 کے معاون پائلٹ کے آسٹریلیا سے روابط کی تحقیقات کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وفاقی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تحقیقات میں وکٹوریہ جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم، جس میں وفاقی پولیس، ریاستِ وکٹوریہ کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی اے ایس آئی او شامل ہیں۔تحقیقات سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ معاون پائلٹ نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی، تاہم انہوں نے یونیورسٹی کا نام نہیں بتایا۔ایک تیسرے ذرائع نے کہا کہ پائلٹ نے تقریبا 10 برس قبل میلبورن کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی۔آر ایم آئی ٹی نے پیر کو ایک مختصر بیان میں تصدیق کی کہ معاون پائلٹ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھا، تاہم وہ انجینئرنگ کی ڈگری مکمل نہیں کر سکا۔ یونیورسٹی نے معاون پائلٹ کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اس نے وہاں کب تعلیم حاصل کی تھی۔