حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حج آپریشن مکمل ڈیجیٹل بنانے کی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اعلامیے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلئے مختص نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہوئیں،  20 تا 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی نشستیں پہلے 24گھنٹے کے اندر مکمل ہوئیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ لانگ حج پیکج کی باقی نشستیں بھی مکمل ہوجائیں گی، حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں صرف 7 روز میں مکمل ہونا پیشرفت ہے،حج واجبات کی وصولی کا عمل 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب شروع ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *