جموں ”مشن سٹیٹ ہڈ“ کے زیر اہتمام ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں مظاہرہ

جموں (کشمیر ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”مشن سٹیٹ ہڈ جموں کشمیر“ (ایم ایس جے کے) کے کارکنوں نے جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 15 اگست کو علاقے کے ریاستی درجے اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا اعلان کرے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایم ایس جے کے صدر سنیل ڈمپل نے کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ 15 اگست کو لال قلعہ سے اپنی تقریر کے دوران ریاستی درجے کی بحالی کا اعلان کریں۔ڈمپل نے ریاست کی بحالی کے مطالبے کی حمایت میں پورے علاقے میں ہڑتال کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں موجود بی جے پی کے تمام 29ارکان ریاستی درجے کی بحالی کے معاملے پر بالکل خاموش ہیں، جو افسوسناک ہے۔ احتجاج میں وکاس، مہندر کمار، لیچی، ترسیم لال، اشوک شرما، دیپک، دلیپ کمار، کالا سنگھ، سریندر کمار، بابا کمار اور دیگر شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *