Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت(ویب ڈیسک)جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے دوسری سیرت النبی? کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کی۔ کانفرنس میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے نے عقیدت و احترام کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز چاکر حیدر نے انجام دیے۔اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری امت کے محسن ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ تمام عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی سیرت کو اپنانا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح رحمی، حقدار کو اس کا حق دلانے اور لوگوں کے درمیان رشتہ داری اور خاندانی وابستگی کے بجائے اہلیت اورانصاف کے ساتھ فیصلہ کرنے کی سختی سے تاکید فرمائی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس کرانے کے لیے جامعہ تربت میں سیرت کانفرنسز کا تسلسل کے ساتھ انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سالم، مفتی ظہیر احمد اور دیگر مقررین نے سیرت النبی? کی روشنی میں موجودہ نظام تعلیم، معاشرتی عدل و انصاف اور اداروں میں میرٹ کی پاسداری کی اہمیت کے علاوہ اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنانے کے سلسلے میں فکر انگیز خیالات پیش کیے۔مقررین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاقی اور معاشرتی تعلیمات کو جدید نصاب کا حصہ بنانے اور مطالعہ سیرت النبی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی ہم آہنگی، احترام انسانیت، عدم تشدد، باہمی اتحاد و اتفاق اور مفاہمتی کلچر پر مبنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں جامعہ تربت اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی، قومی اور مذہبی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، قیام امن اور اسو? حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی توفیق کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔