Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، جامعہ بلوچستان کی کابینہ نے اساتذہ کی خالی آسامیوں کو گزشتہ کئی سالوں سے مشتہر نہ کیے جانے اور منظور شدہ اپ گریڈیشن پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کے جائز اور قانونی حقوق پر مزید تاخیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔کابینہ نے کہا کہ اپ گریڈیشن سینیٹ سمیت متعلقہ مجاز اداروں سے منظور شدہ ہے، جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر رزاق شاہوانی کی سربراہی میں قائم کمیٹی بھی خالی آسامیوں کی فوری تشہیر اور اپ گریڈیشن پر عملدرآمد کی سفارش کر چکی ہے۔ اس کے باوجود عملدرآمد نہ ہونا انتظامیہ کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بیوٹمز، سبی یونیورسٹی سمیت دیگر نے بھی خالی آسامیوں کو مشتہر کردیا لیکن جامعہ بلوچستان سے وائس چانسلر خالی اسامیں وں اور اپ گریڈیشن پر عمل درامد نہہیں کررہے اور وعدے کے مطابق ہاؤس ریپیریں نس اور مینٹیننس کی واجبات واپس کئے جائیں اے ایس اے نے وائس چانسلر سے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ خالی تدریسی آسامیوں کے اشتہارات فوری جاری کیے جائیں اور منظور شدہ اپ گریڈیشن پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے،