Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پنجگور (ویب ڈیسک)میئر شکیل احمد قمبرانی کا چتکان بازار کا دورہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی انجمن تاجران پنجگور کمیٹی کے جنرل سیکرٹری قائم الدین اور وائس چیئرمین فرہاد عطا نے میئر میونسپل کارپوریشن پنجگور میر شکیل احمد قمبرانی اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور افتخار ظہیر کے چتکان بازار کے دورے کو خوش آئند قرار دیا ہیمیئر میونسپل کارپوریشن پنجگور میر شکیل احمد قمبرانی، اسسٹنٹ کمشنر پنجگور افتخار ظہیر، چیف آفیسر عزت اللہ محمد حسنی، انجمن تاجران کمیٹی کے جنرل سیکرٹری قائم الدین، وائس چیئرمین فرہاد عطا، کونسلران عبدالحئی بلوچ، حاجی قادر بخش، حاجی محمد انور، خالقداد بلوچ، حاجی نورانی اور دیگر بھی بازار کے دورے کے موقعے پر مئیر کے ہمراہ تھے اس موقع پر میئر اور انتظامی افسران نے میونسپل کارپوریشن کے فنڈز سے سبزی منڈی میں تعمیر کیے گئے شیڈ کا معائنہ کیا۔ میئر نے آئندہ بجٹ میں شیڈز کی تنصیب کے تیسرے مرحلے (فیز تھری) کے آغاز کا بھی اعلان کیامیئر میر شکیل احمد قمبرانی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بازار کی تعمیر و ترقی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے مرحلہ وار اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بازار کے باقی ماندہ حصے میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام جلد شروع کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کیے میئر نے مچھلی مارکیٹ اور ملحقہ مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا اور گزشتہ دنوں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مارکیٹوں میں قائم عارضی کچے شیڈز اور ترپال کی چھتوں کے خاتمے کے حوالے سے تاجروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مچھلی مارکیٹ کی تنگ گلیوں کے باعث صفائی اور دیگر میونسپل امور کی انجام دہی میں مشکلات پیش آتی ہیں، اس لیے مچھلی مارکیٹ کو کسی مناسب متبادل مقام پر منتقل کرنے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بہت جلد متعلقہ فریقین کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا تاکہ باہمی مشاورت سے بہتر حل تلاش کیا جا سکے اس موقع پر انجمن تاجران کمیٹی کے جنرل سیکرٹری قائم الدین نے کہا کہ مچھلی مارکیٹ کی منتقلی کے حوالے سے ماضی میں بھی کئی مرتبہ کوششیں کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنجگور، چیف آفیسر عزت اللہ محمد حسنی اور انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید احمد کی جانب سے مختلف مقامات کی تجاویز بھی دی گئی تھیں، تاہم فی الحال مچھلی کے کاروبار سے وابستہ تاجر کسی دوسرے مقام پر منتقل ہونے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ اپنے طور پر مارکیٹ کی بہتری، صفائی اور عوامی سہولت کے لیے کوئی عملی اقدام کرنا چاہتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ تاہم اس
وقت جن علاقوں میں شیڈز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ان میں مچھلی مارکیٹ، گوشت مارکیٹ اور اسحاق مٹھائی والا گلی نمایاں ہیں قائم الدین نے کہا کہ فیز تھری میں شیڈز کی تنصیب کی جو تجویز سامنے آئی تھی، اس میں بھی انہی متاثرہ مارکیٹوں اور گلیوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، تاکہ تاجروں کو محفوظ اور بہتر کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکیاس موقع پر میئر میر شکیل احمد قمبرانی نے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری قائم الدین اور دیگر تاجر نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اجلاس میں تمام تجاویز پر غور کیا جائے گا اور باہمی مشاورت سے بہتر اور قابلِ عمل فیصلہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔