Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک) حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کو انسانی تاریخ میں اس لیے بنیادی اہمیت حاصل ہے کہ اسی نے عظیم طوفان سے انسان سمیت زندگی کی کئی انواع واقسام بچا کر زمین پر محفوظ رکھا۔ مشہور ہے یہ کشتی مشرقی ترکی میں واقع تندروک پہاڑ کے دروپینار نامی مقام پر ٹھہری جس کی صورت ایک بہت بڑی کشتی سے ملتی ہے۔ماہرین ارضیات کہتے ہیں کہ یہ 515 فٹ لمبی اور اسکی بناوٹ قدرتی ہے مگر حال ہی میں ممتاز ترک نژاد امریکی عسکری سائنسدان ڈاکٹرخسرو بختیار نے اپنے ایجاد کردہ بختیار ریڈارسے اس مقام کے نیچے کی زمین کا معائنہ کیا ہے۔یہ ریڈار برق مقناطیسی شعاعیں خارج کر کے زیرزمین موجود سبھی اشیا ڈھونڈ نکالتا ہے،پتہ چلا کہ اس مقام کے نیچے واقعی ایک کشتی نما ڈھانچا موجود ہے۔اس دریافت نے دنیا بھر کے مذہبی حلقوں میں ہلچل مچا رکھی ہے،ڈاکٹر خسرو اب مع ٹیم اس مقام پر کھدائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیرزمین جو کچھ بھی ہے،اسے دنیا والوں کے سامنے لاسکیں۔قرآن پاک میں کشتی ٹھہرنے کا مقام الجودیآیا ہے مگر یہ قطعی طور پر واضح نہیں کہ وہ کہاں ہے،دلچسپ بات یہ کہ مقامی ترک کوہ تندروک کی ایک چوٹی کو الجودی کہتے ہیں۔