Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

چنائی(کشمیر ڈیسک)ریاست تامل ناڈو کی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ جوزف وجئے کی طرف سے پیش کردہ خصوصی قرارداد منظور کی ہے جن میں بی جے پی کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ”لوک سبھا“ کی543 نشستوں کی تعداد میں اضافہ نہ کرے اور انہیں فی الحال جوں کا توں رکھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قرار داد میں مستقبل کی حد بندی مشق پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ فی الوقت ریاستوں کو جتنی سیٹیں الاٹ ہیں وہی برقرار رکھی جائیں اور ان میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے اس موقع پر کہا کہ 1971کے بعد کئی گئی کسی بھی مردم شماری کی بنیاد پر اگر پارلیمانی نشستوں کی دوبارہ تقسیم ہوئی تو اسکا تامل ناڈو اور دیگر جنوبی ریاستوں پرمنفی اثر پڑ ے گاجنہوں نے آبادی پر کنٹرول کا پروگرام کامیابی سے چلایاہے، مستقبل میں حلقوں کی جو از سر نو حدبندی ہونے والی ہے اس سے ان ریاستوں کو بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ بی جے پی حکومت پھر سے ایک ایسی تجویر پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے جسے رواں برس برس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2029کے عام انتخابات میں لوگ سبھا میں خواتین کے 33فیصد کوٹے پر عمل ضرور ہونا چاہئیں لیکن یہ عملداری موجودہ 543حلقوں کی بنیاد پر ہی ہو۔