Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ، بریوری روڈ کویٹہ کے مکینوں نے ایم ڈی واسا اور چیف انجینئر واسا سے پْرزور مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے جاری پانی کی شدید قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فی الفور بحال کی جائے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ میں طویل عرصے سے پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہے، جس کے باعث شہری پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں۔ گھریلو ضروریات پوری کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے اور خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو پانی کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت اور بنیادی حق ہے، اس لیے عوام کو اس بنیادی سہولت سے طویل عرصے تک محروم رکھنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ واسا حکام کو چاہیے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کریں اور پانی کی مسلسل، منصفانہ اور باقاعدہ ترسیل کو یقینی بنائیں۔مکینوں نے ایم ڈی واسا اور چیف انجینئر واسا سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور متعلقہ عملے کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ عوام کو درپیش شدید مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔علاقہ مکینوں نے واضح کیا کہ اگر پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال نہ کی گئی اور مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا گیا تو وہ اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ عوام نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کی نوبت آنے سے قبل فوری اقدامات کرتے ہوئے بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ, بروری روڈ کے مکینوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔