Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام حلقوں میں یکساں ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کی جارہی ہیں جس سے نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہوگا،پشتون آباد کے رہائشیوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے کوئٹہ اور علاقے میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، صوبائی رہنما شیخ یاسر بشیر، کوئٹہ سٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، نائب صدر حاجی سعید محمد جدون، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شازیب کاسی، نجیب خان اچکزئی،ملک رشید دہوار، جمعہ گل اچکزئی، ملک سیف اللہ کاکڑ، پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، سٹی کونسل ممبر حبیب اللہ اچکزئی اوردیگر نے پشتون آباد عثمان قلعہ شیخ چوک پر حاجی فضل رحمان، محمد ایوب خان اچکزئی، عبداللہ خان، ادریس افغان، عادل خان اچکزئی، احمد مینوال، رام الدین آکا، بشیر احمد خان، احمد اللہ استاد، اختر محمد ولسوز اور محمد نبی استاد کی اپنے ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں ربانی کاکڑ، نورالدین کاکڑ نے نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی نئے شمولیت کرنے والوں نے پارٹی قائدین پر جس اعتمادکا اظہار کیا ہے پارٹی اس پر پورا اترنے کی بھر پورکوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی ہے جو ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے آنے والے وقت میں پاکستان کی غیور قوم تیر پر ٹھپہ لگا کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی متحرک، فعال اور مضبوط ہے جیالے مضبوط اور متحرک ہو کر عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو عزت دی ہے ہمارے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نوجوان پیپلزپارٹی پر اعتماد کر رہے ہیں اور تیزی سے شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی یقینی بنارہی ہے جس سے نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر آصف علی زرداری ا، محترمہ فریال تالپور،آصفہ بھٹو کے پیغام کو گھرگھر پہنچائیں اورعوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔