Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس دو روز کیلئے معطل کردی گئی ،کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس پانچ اور چھ ستمبر کو روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو روز جیکب اباد تک محدود رہے گی۔ریلو ے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے،ٹرین پانچ اور چھ ستمبر کو پشاور کے لئے روانہ نہیں ہوگی جبکہ آج پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدودکردی گئی ہے ، ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسینجر چھ چھ ماہ سے بند ہیں۔