Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور مقامی مصنوعات کو قومی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام 18 اور 19 نومبر کو صوبے کی تاریخ کی پہلی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) منعقد ہوگی۔ ایکسپو میں ملک بھر کی معروف کمپنیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مقامی کاروباری ادارے بھی شرکت کریں گے اور اپنی مصنوعات اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔اس بات کا اعلان بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے بیوٹمز میں BITE 2026کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان، بیوٹمز کے شعبہ معاشیات کے پروفیسر احسن اچکزئی اور ایکسپو کے انعقاد میں معاونت کرنے والے رضاکار طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع متعارف کرانے، کاروباری روابط کو فروغ دینے اور مقامی مصنوعات کو وسیع تر منڈیوں تک رسائی دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وڑن ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کاروبار، جدت اور کاروباری سرگرمیوں کی جانب بھی راغب کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں روزگار کے متلاشی ہونے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں۔وائس چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اسی وطن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملک بھر کی کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہا ہے۔ ایکسپو کا بنیادی مقصد مقامی کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے، نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور قومی سطح کی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔تقریب میں طلبہ و طالبات کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں کاروباری سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے ایسے اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔