بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن ردالفتنہ کے دور ان  دو دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے، کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *