: ایم پی اے زرک خان مندوخیل کی جانب سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسپیشل اسکول گردت سنگھ روڈ کے طلبہ میں یونیفارم تقسیم

کوئٹہ(ویب ڈیسک) رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسپیشل اسکول گردت سنگھ روڈ میں طلبہ کے درمیان اسکول یونیفارم تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونیفارم حاصل کرنے پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر انہیں دلی مسرت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وہ ہر وقت دستیاب رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر اپنے ذاتی وسائل سے بھی ان کی مدد کریں
 گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل سید عثمان شاہ نے ایم پی اے کو اسکول کی عمارت کی خستہ حالی، پانی کی قلت اور زیرِ زمین واٹر ٹینک کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر زرک خان مندوخیل نے اسکول کی عمارت کی مرمت، پانی کی قلت دور کرنے اور زیرِ زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اسکول میں زیرِ تعلیم تقریباً ساڑھے تین سو طلبہ کے مقابلے میں سرکاری طور پر صرف 55 یونیفارمز فراہم کیے گئے تھے۔ ایم پی اے زرک خان مندوخیل نے باقی طلبہ کو اپنی جیب سے یونیفارم فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور بنیادی ضروریات کی تکمیل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *