ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ،ایرانی صدرسے ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی، محسن نقوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی،یہ پیش رفت مستقبل میں مزید مثبت اقدامات کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو گی۔وفاقی وزیر نے اپنے ایکس اکاو ¿نٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ہماری گفتگو کا محور ایران اور امریکا کے درمیان تنازع، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور آئندہ کا لائحہ عمل تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی بحالی کےلئے دونوں جانب سے درکار اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجو تنازع کے جامع حل کی جانب پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔محسن نقوی نے کہاکہ ایران کے صدر نے کھل کر اپنی حکومت کا موقف اور خدشات ہمارے سامنے رکھے، جبکہ متعلقہ امور پر ہمارے درمیان تعمیری اور مفید گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی اور بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت مستقبل میں مزید مثبت اقدامات کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *