Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکا نے ایران جنگ کے باعث خالی کرائے گئے مشرقِ وسطی کے سفارتخانوں میں سفارتی عملے کو دوبارہ تعینات کرنے کی تیاری شروع کر دی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی اندرونی دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی سفارت کاروں کی واپسی اور ہنگامی اقدامات میں کمی کا عمل رواں ہفتے شروع ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ مکمل جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔دستاویز کے مطابق اسرائیل، لبنان، سعودی عرب، قطر، اردن، عمان، عراق اور کویت میں قائم امریکی سفارتخانوں میں عملے کی تعداد دوبارہ بڑھائی جائے گی۔