Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے ہندوتوا نظریات کا پرچار کرنیوالی بھارت کی انتہاپسند جماعت آر ایس ایس کے لیڈر موہن بھگوت کے مجوزہ دورہ امریکا کے خلاف آواز بلند کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے آر ایس ایس لیڈروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی آر ایس ایس کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ہے جسکے زیر اثر گروہوں نے مذہبی اقلیتوں بشمول مسیحیوں اور مسلمانوں کے خلاف حملے کیے ہیں اور اب آر ایس ایس کا سربراہ موہن بھگوت دورہ امریکا کی تیاری کررہا ہے۔یو ایس سی آئی آر ایف کے کمشنر جین ملز نے زور دیا کہ آر ایس ایس کے لیڈر اگر بھارتی حکومت سے تعلق بھی رکھتے ہوں تو اس صورت میں بھی انہیں یہ اعزاز نہیں ملنا چاہیے کہ وہ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں یا ان سے سفارتی شائستگی اپنائی جائے۔جین ملز نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے مرتکب آر ایس ایس لیڈروں پر پابندیاں عائد کرے۔آر ایس ایس کے لیڈر موہن بھگوت 25 اگست سے امریکا کا کئی روزہ دورہ کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں جس میں وہ نیویارک میں خطاب اور ملاقاتیں کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں۔غیرملکی دورے میں وہ کینیڈا اور برطانیہ بھی جانا چاہتے ہیں جہاں انکے خلاف احتجاج کا امکان ہے۔