امریکی پابندیوں کا مکمل مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرمعیشت

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزیر معیشت سید علی مدنی زادہ نے امریکا کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مکمل مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ایرانی وزیر معیشت نے کہا کہ امریکا ہماری مالیاتی شریانیں نہیں کاٹ سکتا۔ اس کے علاوہ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکی پابندیوں کے نئے اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور صدر حکمت اور عزم کے ساتھ ملک کو اس مرحلے سے نکالیں گے۔فاطمہ مہاجرانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم معاشی مشکلات سے انکار نہیں کرتے، لیکن درست فیصلوں اور قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے، جیسے ماضی میں کیا، ہم اس مشکل مرحلے سے بھی گزر جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *