Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بیجنگ(انٹر نیشنل ڈیسک)چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ کیوبا کی ناکہ بندی اور اس پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیوبا کے خلاف امریکا کی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی ناکہ بندی کے خاتمے کی ضرورت ہے کے موضوع پر مباحثے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کیوبا پر غیر قانونی اقتصادی ناکہ بندی اور یکطرفہ اقتصادی پابندیاں 60 سال سے جاری ہیں اور اب بھی ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیوبا کے خلاف امریکا کی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی ناکہ بندی کے خاتمے کی ضرورت ہے کے معاملے پر مسلسل 34 مرتبہ بحث ہو چکی ہے لیکن متعلقہ قراردادوں پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین ایک بار پھر امریکاسے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کیوبا کی ناکہ بندی اور اس پر دباؤفوری طور پر ختم کرے۔ کیوبا کے خلاف امریکا کی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق قرارداد پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے قومی حالات کے مطابق سماجی نظام اور ترقی کا راستہ آزادانہ طور پر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔ کیوبا کے مستقبل اور تقدیر کا فیصلہ صرف کیوبا کے عوام ہی کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ملک کو پابندیاں زبردستی مسلط کرنے، اپنے عزائم اور ترقی کا راستہ دوسروں پر تھوپنے، فوجی دھمکیاں دینے یا عدالتی اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے کیوبا پر دباؤ ڈالنے کا حق حاصل نہیں ہے۔