Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکا کے سابق قومی سلامتی کے عہدیدار مارک فائیفل کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا کو ایران سے خام تیل خریدنے والے چینی خریداروں پر ثانوی پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ اور امریکی محکمہ خزانہ اس اقدام کو اپنے پاس محفوظ رکھیں گے اور اگر ضرورت پیش آئی تو اسے استعمال کریں گے۔مارک فائیفل کے مطابق بیجنگ کے خلاف وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرنا سفارتی طور پر مشکل ہوگا، کیونکہ دونوں ممالک کی معیشتیں اب بھی ایک دوسرے سے گہری طرح جڑی ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال امریکا کی کوشش یہ ہے کہ چین کو دیگر ذرائع سے تیل خریدنے پر آمادہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی ریفائنریاں پابندیوں کی زد میں موجود ایرانی خام تیل کو رعایتی نرخوں پر خرید رہی ہیں، جس سے انہیں عالمی حریفوں کے مقابلے میں فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔سابق قومی سلامتی کے عہدیدار کے مطابق بیجنگ نے واشنگٹن کی مدد کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی اور غالب امکان ہے کہ وہ خاموشی سے تہران کی مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی طویل مدتی حکمتِ عملی پر چل رہے ہیں، انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ امریکا ایران میں جاری جنگ جیسے ایک اور بین الاقوامی محاذ میں الجھا رہے۔