اسحاق ڈار سے صدر (ن) لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگوا نتخابات میں کامیابی عوام کے مسلم لیگ (ن)کی قیادت ،پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، شاہ غلام قادر

اسلام آباد /مظفر آباد (ویب ڈیسک)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ غلام قادر نے ڈپٹی وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے حالیہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی انتخابی کارکردگی اور کامیابی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی عوام کے مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور اس کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے آزاد کشمیر میں شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی انتخابی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر کے عوام کی ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات سے متعلق امور بھی ڈپٹی وزیراعظم کے سامنے رکھے۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت اور خطے کی تعمیر و ترقی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی کامیابی کے پیچھے جہاں صوبہ پنجاب کا ترقیاتی ماڈل رہا ہے وہاں اہلیان آزاد کشمیر نے میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *