Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
مکو آ نہ(کلچرل ڈیسک) اردو ادب کے عظیم شاعر احمد فرازکو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے، اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں احمد فراز کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ احمد فراز 25اگست 2008 کو انتقال کر گئے تھے ۔احمد فراز 14جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے دوران تعلیم انہوں نے اپنا پہلا شعری مجموعہ تنہا تنہا لکھا تھا۔احمد فراز کے مجموعہ کلام میں تنہا تنہا،درد آشوب،بے آواز گلی کوچوں میں،نابینا شہر میں آئینہ،نایافت،خواب گل پریشاں ہیں،جاناں جاناں،غزل بہانہ کروں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔احمد فراز کو آدم جی ایوارڈ،ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز،اباسین ایوارڈ،نقش ادب ایوارڈ سمیت لاتعداد ملکی و غیرملکی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے احمد فراز نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں بعض پالیسیوں کی مخالفت پر احتجاجاہلال امتیاز واپس کر دیا تھااحمد فراز کی شاعری کے انگریزی،فرانسیسی،پنجابی،جرمن،روسی اور دیگر زبانوں میں بھی تراجم شائع ہو چکے ہیں۔احمد فراز گردوں کے عارضے کا شکار تھے وہ علاج کیلئے امریکہ بھی گئے تھے جہاں سے وہ صحتیاب ہو کر آئے تھے 25 اگست 2008 کو وہ اچانک گردوں کی بیماری کی وجہ سے اسلام آباد کے ایک اسپتال میںجہان فانی سے رخصت ہو گئے۔