وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ کے جنازے میں شرکت

ایران [م ڈ]ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی.
آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے حملوں کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سابق رہبرِ اعلیٰ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔
سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد، ارکانِ پارلیمان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ جنازے میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد وزیراعظم ترکی کے سرکاری دورے کے لیے استنبول روانہ ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *