Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کراچی(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے موڑرو میر بحر ٹاو ¿ن کے ملازمین کا گزشتہ برس کے 12 فیصد اور رواں برس کے 7 فیصد تنخواہ اضافے کی عدم ادائیگی کے خلاف پانچ روز سے جاری احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔ انتظامیہ اور ملازمین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے دوسرے اور حتمی دور میں گریڈ ایک تا گریڈ سات کے ملازمین کو12 فیصد اضافی تنخواہ رواں ماہ ادا کرنے جبکہ گریڈ 8 تا 19 کے ملازمین و افسران کے لیے سپلیمنٹری بلز تیار کرکے ٹاو ¿ن کی آمدنی اور ریکوریز سے ادائیگی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مذاکرات میں ایم پی اے علی احمد جان، ٹاو ¿ن چیئرمین علی اکبر، وائس چیئرمین شوکت بلوچ، میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال، ڈائریکٹر ایچ آر طاہر بلوچ، ڈائریکٹر پے رول جواد جدون جبکہ ملازمین کی جانب سے سید ذوالفقار شاہ، طارق عزیز ہوت، منظور تنولی، حاجی عبدالکریم بلوچ، ہارون حسن، امجد بھٹو، ناصر جمال اور دیگر نے شرکت کی۔اس سے قبل ملازمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا، جس میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے علاوہ مختلف یونینز کے قائدین اور خواتین پنشنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں پرانی تنخواہیں کسی صورت قبول نہیں اور او زیڈ ٹی کی رقم تنخواہوں کے علاوہ کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کی جائے۔ انہوں نے او زیڈ ٹی فنڈز کا مکمل حساب پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مذاکرات کے دوران طے پایا کہ گریڈ ایک تا گریڈ سات کے ملازمین کو 12 فیصد تنخواہ اضافہ رواں ماہ ادا کیا جائے گا، جبکہ گریڈ 8 تا 19 کے ملازمین اور افسران کے اضافے کے لیے سپلیمنٹری بلز تیار کرکے انہیں ٹاو ¿ن کی آئندہ آمدنی اور ریکوری سے ادا کیا جائے گا۔ فریقین نے تنخواہوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔مذاکراتی ٹیم کے مطابق آئندہ ماہ تنخواہوں میں اضافے کی مستقل ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے او زیڈ ٹی میں اضافے اور خصوصی گرانٹ کی منظوری لینے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرکے ان کی تنخواہیں بند کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔احتجاج میں پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین کے سرپرست طارق عزیز ہوت، صدر منظور تنولی اور جنرل سیکریٹری ناصر جمال نے قیادت کی، جبکہ سید ذوالفقار شاہ، حاجی عبدالکریم بلوچ، ہارون حسن، راجہ عاصم شہزاد، ریحان قاضی، عباس احمد اور پینشنرز الائنس کے رہنماو ¿ں منیر احمد، رفیق عباسی، ایوب میمن، محمد رفیق سمیت دیگر نے اظہار یکجہتی کیا۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم پی اے علی احمد جان اور ٹاو ¿ن چیئرمین علی اکبر نے مظاہرین کو فیصلوں سے آگاہ کیا، جس کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مذاکرات کی کامیابی کے اعلان پر مظاہرین نے نعرے بازی کی، جبکہ منظور تنولی نے ملازمین اور مختلف یونینز کے قائدین کا احتجاج میں بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔