پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ،مقدمہ درج

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کے دفتر کلفٹن بلاک 9میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔دفتر پر فائرنگ کا مقدمہ عبدالقادر پٹیل کے پرسنل سیکریٹری کی مدعیت میں تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق گاڑی میں سوار مسلح شخص یا افراد نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، واقعے کے وقت عبدالقادر پٹیل دفتر میں موجود تھے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقدمے کے مطابق فائرنگ آفس کے دروازے پر کی گئی، 5گولیاں فائر کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *