Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر و سندھ و بلوچستان سے الیکشن کمیشن ارکان کی مدت مکمل ہونے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط تحریر کردیا۔خط کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی آئینی مدت مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان سے ارکان کی مدت 26 جنوری 2026 کو مکمل ہوئی، الیکشن کمیشن کے اہم آئینی عہدوں کو فوری پر کیا جائے۔ خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازم ہے، آئین کے آرٹیکل 218 ٹو بی کے تحت الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے بھی مشاورت لازمی ہے۔متن کے مطابق الیکشن کمیشن میں خالی آسامیوں پر نامزدگیوں کو حتمی شکل دینے کیلئے فوری ملاقات ہونی چاہئے۔ الیکشن کمیشن کی آزادی، ساکھ اور آئینی تسلسل برقرار رکھنے کیلئے فوری تقرریاں ضروری ہیں۔