ایران کا دورانِ جنگ بندی فوجی تعداد بڑھانے، میزائل و ڈرون صلاحیت مزید مضبوط کرنے کا دعویجنگ بندی کے ہر لمحے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ ہتھیاروں کو جدید بنایا گیا، نئے دفاعی نظام تیار کیے گئے، نقصان زدہ تنصیبات بحال کی گئیں اور نئی ٹیکنالوجی پر کام تیز کیا گیا،ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (انتر نیشنل ڈیسک)ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے دوران اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ہم دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ایرانی فوج کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ جنگ بندی کے ہر لمحے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ ہتھیاروں کو جدید بنایا گیا، نئے دفاعی نظام تیار کیے گئے، نقصان زدہ تنصیبات بحال کی گئیں اور نئی ٹیکنالوجی پر کام تیز کیا گیا۔ترجمان ایرانی فوج کے مطابق نئی نسل کے ڈرون بھی جنگ میں استعمال کیے گئے جن کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ایرانی قائم مقام وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ میزائل اور ڈرون کی پیداوار ایک دن بھی نہیں رکی جبکہ ڈرون کی پیداوار جنگ سے پہلے کے مقابلے میں 3 گنی تک ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ اعلی فوجی کمانڈروں کی شہادتوں کے باوجود ایرانی افواج نے اپنی تنظیم برقرار رکھی اور نئی حکمتِ عملی سے دشمن کو حیران کیا۔پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے بھی دعوی کیا کہ جنگ بندی کے دوران میزائل سازی کی رفتار اور میزائلوں کی درستگی میں مزید بہتری آئی، تاہم اسلحے کے ذخائر یا جنگی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *